منگلورو،یکم مارچ (ایس او نیوز) منگلورو اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ (ایم ایس سی ایل ) کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد نذیر نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی مشن کے ایر یا بیس ڈیولپمنٹ کے تحت 8وارڈس کے 13 اسکولوں کو ترقی دی جائے گی۔
نذیر نے بتایا کہ جن اسکولس کا انتخاب کیا گیا ہے اُن میں گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکول کاراسٹریٹ ، بستی گارڈن، نیریش والیا، بالمٹا سکنڈری اسکول، بندر ہائرپرائمری اسکول (اردو)، بندر گورنمنٹ ہائی اسکول (اردو ) اور بولارایسٹ گورنمنٹ پرائمری اسکول شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دو مرحلو میں ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ سب سے پہلے تجدید کاری ہوگی جس کا تخمینہ 11 کروڑ روپئے ہے ۔ علاوہ ازیں یہ کام اُن اسکولوں میں عمل میں آئے گا۔ اُن میں فرش کی تبدیلی ، دیواروں کو رنگ وروغن ، ہرموسم میں استعمال کے چھتوں کی مرمت ، بیت الخلاؤں کی درسگی اور آبی سربراہی کو بہتر بنانا ہے۔
دوسرے مرحلہ میں ایم ایس ایل 5 کروڑ روپئے فراہم کرے گا تا کہ اسکول اسمارٹ اسکول میں تبدیل کرنے ، اطلاعاتی و ٹکنالوجی آلات فراہم کئے جائیں گے ۔ اسمارٹ اسکولس کی ترقی کا مقصد ہر طالب علم کو ڈیجیٹل خاندان بنانا ہے۔